بہاماس میں کشتی ڈوب گئی، 28ہلاک
بہاماس ۔۔۔ شمالی بہاماس کے جزیرے کے قریب چھوٹی کشتی کے ڈوب جانے سے ہیٹی کے 28 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ ہیٹی میں امریکی سفارت خانے نے پیر کو یہ اطلاع دی۔بہاماس کی فو ج اور امریکی کوسٹ گارڈ گارڈ نے تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سفارت خانے نے بتایا تھا کہ اس حادثہ میں 17 تارکین ہلاک ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں جو تارکین وطن بچ گئے وہ اب پولیس کی حراست میں ہیں۔