بیجنگ ۔۔۔چین نے امریکہ کی انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف ) سے علیحدگی کی مخالفت کرتے ہوے کہاہے کہ روس اور امریکہ اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری مذاکرات کا آغاز کریں۔ روسی صدر پوٹین نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے رد عمل میں روس بھی آئی این ایف سے علیحدگی اختیار کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکہ اگلے 6ماہ میں اس سمجھوتے سے پوری طرح نکل جائیگا۔ یہ روسی امریکی جوہری معاہدہ سرد جنگ کے دور میں 1987 میں طے پایا تھا۔