Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار:مکان میں آتشزدگی ،4بچے ہلاک ،3زخمی

نوگچھیا۔۔۔بہار کے نوگچھیا ضلع کے سری پور گاؤں میں واقع ایک مکان میں انگیٹھی سے نکلنے والی چنگاری نے 8مکانات کواپنی زد میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک ہی خاندان کے 4بچے زندہ جل گئے جبکہ دادا، چچا اور گھر کے دیگر افراد بری طرح جھلس گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اورکافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمبولینس کی مدد سے بھاگلپور مایا گنج اسپتال میں داخل کرایا اور بچوں کی نعشیں پولیس نے قبضے میں لے لیں۔وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ چھتیس سنگھ کے گھر میں سردی سے بچانے کیلئے الاؤ جلایا گیا تھاجس سے نکلنے والی چنگاری سے مکان میں آگ لگ گئی ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ گھر کے بڑے افراد جان بچاکر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم بچے شعلوں کی نذر ہوگئے۔آگ سے دیگر 8مکانات بھی زد میں آگئے۔
مزید پڑھیں:- - -- -  - -22لاکھ روپے رشوت لینے والا سی بی آئی افسر گرفتار

شیئر: