ریاض میں شادی کی پُروقار تقریب
ریاض میں مقیم ہر دلعزیز نوجوان اور تفریحی ایونٹس کے کمپیئر آر جے فواد کی شادی کی پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ آر جے فواد کی شادی کمیونٹی کے ایک اور ہر دلعزیز نوجوان شخصیت راحیل قاضی کی ہمشیرہ ماہ نورسے ہوئی۔تقریب میں شریک دوست و احباب اور عزیزواقارب نے دولہا دلہن کو مبارکباد پیش کی۔