Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر کی مصروفیات کا شیڈول لیک؟

واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزانہ کی مصروفیات پر مشتمل شیڈول لیک ہونے پر حکومت نے برہمی کا اظہار کیاہے۔ امریکی صدر کی خاتون مشیرمیڈلین ا سٹرہوٹ نے صدر کے شیڈول کے لیک کئے جانے پر کہا کہ صدر روزانہ سیکڑوں ایسی ملاقاتیں اور رابطے کرتے ہیں جو ان کے شیڈول میں درج نہیں ہوتے۔ صدر ٹرمپ موجودہ تاریخ کے دیگر صدور سے کہیں زیادہ محنت اور مشقت کرتے اور قوم کی خدمت بجا لاتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روزانہ کے شیڈول کی جوتفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر کا ایک بڑا وقت غیر علانیہ سرگرمیوں میں صرف ہوتا ہے جبکہ ان کی ٹیم کا کہنا تھا کہ صدر بہت مشقت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔لیک ہونے والے شیڈول کی تفصیلات ایک ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا کہ دن کے پہلے5 گھنٹے صدر ٹرمپ انتظامی نوعیت کے امور نمٹاتے ہیں تاہم اس کی مزید تفصیلات کا پتہ نہیں چلا۔پیر کے دن صدر کی مصروفیات کا شیڈول ہفتے کے دیگر ایام کی طرح ہے جس کی وضاحت2 سطروں میں کی گئی ہے۔مثلا 11بج کر 45منٹ پر پر صدر ٹرمپ انٹیلی جنس رپورٹ سنیں گے۔12:45 پر کھانا کھائیں گے۔
 

شیئر: