Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعلیٰ بلوچستان کی اپیل مسترد

کوئٹہ ..الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی اپیل مسترد کر تے ہوئے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس میں پرانے قانون کے تحت بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت نے بلدیاتی اداروں کیلئے نئی قانون سازی نہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن فتح محمد بابر یعقوب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نافذ العمل قانون کے تحت ہونگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 مارچ کو بلدیاتی حلقہ بندیوں کا حتمی اعلان کیا جائیگا۔

شیئر: