لاہور: پنجاب کی ٹریفک پولیس نے تاریخ میں ایک دلچسپ اور انوکھا کام کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹریفک پولیس نے پہلی مرتبہ ایک 6 سالہ بچے کا چالان کاٹ دیا۔ گلبرگ کے علاقے ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک پولیس کے اہل کاروں نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران ایک 6 سالہ بچے یوسف کا چالان کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اپنی بائیک مین روڈ پر لانے کی وجہ سے بچے کا چالان کاٹا گیا جو اس کے والد کے لائسنس پر عائد کیا گیا ہے۔