Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک میسنجر کے لیے ان سینڈ فیچر پیش‎

واٹس ایپ کی جانب سے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر متعارف کرانے کے بعد دیگر سوشل سائٹس کی جانب سے بھی اسی قسم کے فیچر متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ فیس بک میسنجر نے اس فیچر کو متعارف کرانے کا پچھلے سال اعلان کیا تھا اور اب اسے باقاعدہ طور پر پیش کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے آپ کو اپنے میسج کو دبا کر رکھنا ہوگا اور پھر ریموو کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد یہ پوچھا جائے گا کہ کیا آپ یہ پیغام ہر ایک کے لیے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں یا اپنی حد تک، جیسا واٹس ایپ میں ہوتا ہے۔آپ اپنا بھیجا ہوا پیغام 10 منٹ کے اندر ہی دوست کی نظروں سے غائب کرسکتے ہیں، اس کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ فیچر سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ری فربشڈ آئی فون ایکس کم قیمت میں دستیاب
 

شیئر: