Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان سے نکلنے کا وقت آگیا،ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان اور شام سے اپنی فوجیں واپس بلانے اور امن کے لیے کوشش جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شام اور افغانستان میں جاری لڑائی میں امریکی مداخلت کے خاتمے کے منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، عظیم قومیں نہ ختم ہونے والی جنگیں نہیں لڑتیں۔ افغانستان میں 7000 امریکی فوجیوں نے جانیں دیں ۔ مشرق وسطیٰ میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ پر 7کھرب امریکی ڈالر خرچ ہوئے۔امریکی فوج نے بے مثال شجاعت کے ساتھ لڑائی کی۔ افغانستان میں ان کی انتظامیہ نے بہت سے گروپوں بشمول طالبان کے ساتھ تعمیری بات چیت شروع کی ہے اور امن معاہدے کے لیے کوششیں کرنے کا یہی وقت ہے۔ نہیں جانتے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچیں گے یا نہیں تاہم 2دہائیوں سے جاری جنگ کے بعد اب وقت آ گیا کہ کم از کم امن کی کوشش کریں۔ شام میں لڑنے والے اپنے بہادر جنگجوؤں کو بھی واپس گھر میں خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران ،اسرائیل کو دھمکانے کا سلسلہ بند کرے۔

شیئر: