Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں،افغان صدر

کابل۔۔۔افغان صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ افغان حکومت کی نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں ۔ امن بات چیت ہماری مشاورت اور منصوبے کے مطابق مرحلہ وار چلے گی۔ امن معاہدہ قومی مفاہمت اور قانونی طریقہ کار کے بغیر نہیں ہوسکتا۔افغان میڈیا کو انٹرویو میں صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغان حکومت، اسمبلی اور افغان قانونی اداروں کے بغیر کوئی بھی معاہدہ صرف کاغذ کا ٹکڑا ہوگا، امریکہ- طالبان مذاکرات کی ہر تفصیل ہم سے شیئر کی گئی۔اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ امن بات چیت ہماری مشاورت اور منصوبے کے مطابق مرحلہ وار چلے گی۔امن معاہدہ قومی مفاہمت اور قانونی طریقہ کار کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

شیئر: