ریوڈی جنیرو...بدعنوانی کے جرم میں جیل میں قید برازیل کے سابق صدر ڈی سلوا کی سزائے قید میں مزید 13برس کا اضافہ کر دیا گیا ۔ یہ فیصلہ برازیل کی ایک عدالت نے ان کے خلاف نئے مقدمے میں سنایا۔ ان کے خلاف یہ الزام ثابت ہو گیا تھا کہ انہوں نے دیہی علاقے میں اپنی املاک کی تزئین نو کے بدلے ایک تعمیراتی کمپنی کے بارے میں ریاستی تیل کمپنی پیٹروباس کی طرف سے د ئیے گئے ٹھیکوں کی صورت میں جانب داری کا مظاہرہ کیا تھا۔ سابق صدر کو 2017میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ایک وسیع تر ا سکینڈل میں ملوث ہونے پر12برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔