Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ہند کی سرگرمیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار‘‘

کراچی:  پاکستان نیوی کے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ سمندری حدود میں ہند کی سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق ’امن مشق 2019‘ کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہند کی عمان، چاہ بہار، موریشئس اور مالدیپ میں بندر گاہوں پر سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی بحریہ عمان کے پورٹ کے ساتھ جبکہ بحرہند ،گلف آف عمان، انڈونیشین ریجن جبکہ مناکا اسٹیٹ میں اپنی موجودگی ظاہر کر رہی ہے ، ہم چاہ بہار اور دکم کے منصوبوں کو دو ملکوں کے درمیان صرف حالت امن کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں جبکہ حالت جنگ میں جغرافیائی صورتحال یکسر تبدیل ہوجاتی ہے ۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ ہم ہند کے ساتھ معاہدہ کرنے والے ملکوں سے بھی مثبت توقع رکھتے ہیں کیونکہ ہم کبھی بھی یہ نہیں چاہیں گے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ اس معاملے پر دوریاں پیدا ہو۔

شیئر: