Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ چیمپیئن شپ متعارف کرائی جا رہی ہے،چیئرمین آئی سی سی

ڈھاکا: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو ”موت“سے بچانے کیلئے ٹیسٹ چیمپیئن شپ متعارف کرائی گئی ہے ۔ دورہ بنگلہ دیش کے دوران ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہر لحاظ سے مقبول ترین فارمیٹ ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے روایتی فارمیٹ خطرات سے دوچار ہے ۔ ہم نے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی تجویز پر اسی لئے عملدرآمد شروع کیا ہے کہ روایتی فارمیٹ کو بچایا جائے بصورت دیگر ٹیسٹ کرکٹ مر رہی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی دعوت پر ڈھاکا جانے والے آئی سی سی کے چیئر مین نے وزیر اعظم حسینہ واجد سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ نئی ٹیسٹ چیمپیئن شپ شائقین کی توجہ حاصل کرتی ہے یا نہیں،ہماری کوشش ہے کہ مختلف ذرائع اختیار کرکے اس فارمیٹ کو بچایا جائے۔ً ہمارے بورڈ ڈائریکٹرز کا یہی خیال ہے کہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ مقبولیت حاصل کرلے گی جبکہ روایتی سیریز اور میچوں میں اب شائقین زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ اب کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ5 دن تک میچ دیکھ سکے ۔اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں بھی وقت کا معاملہ ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ اولمپکس مقابلے 15دن تک جاری رہتے ہیں اور کرکٹ کا کوئی عالمی مقابلہ 15دن میں کیسے ختم کیا جاسکتا ہے۔ًً
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: