Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پلانٹ فار پاکستان‘ مہم کا افتتاح

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے ’پلانٹ فار پاکستان‘ مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے ہیڈ بلوکی میں وزیر اعظم نے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں وزیرا عظم کو بتایا گیا کہ بلوکی کے مقام پر نیا جنگل آباد کیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ’پلانٹ فارپاکستان‘ مہم سے متعلق اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ پلانٹ فارپاکستان مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔ واگزاراراضی کو جنگلات اوروائلڈلائف پارکس میں تبدیل کررہے ہیں کیونکہ جنگلات آنے والی نسلوں اورماحولیاتی آلودگی خاتمے کے لیے اہم ہیں۔

شیئر: