گلگت میں مقابلہ نشانہ بازی : امریکی کھلاڑی نے مارخور مارگرایا
گلگت: گلگت کے خوبصورت علاقے سسی حراموش میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا مہنگا ترین مقابلہ ہوا جو امریکہ کے برائن کنسل ہار لین نے جیت لیا۔گلگت کی خوبصورت وادی میں ہونے والے اس نشانہ بازی کے مقابلے میں 41 انچ لمبے اور 12 انچ چوڑے سینگ کے قومی جانور مارخور کا شکار کیا گیا۔یہ شکار گلگت کے علاقے سسی حراموش وائلڈ لائف کنزرویشن ایئریا میں امریکن شکاری برائن کنسل ہارلین نے کیا۔ اس شکار کے بعد برائن کو مقامی لوگوں نے روایتی چوغہ اور ٹوپی بھی پہنائی۔امریکی نشانے باز نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام گلگت بلتستان کے تحت محکمہ جنگلی حیات سے ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر جو کہ پاکستانی ایک کروڑ 53 لاکھ 54 ہزار روپے بنتے ہیں کے عوض شکار کھیلنے کا لائسنس حاصل کیا تھا۔ گلگت بلتستان میں کی جانے والی ٹرافی ہنٹنگ کی تاریخ کا یہ مہنگا ترین مقابلہ اور شکار ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں