Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقتی مشکلات ختم ہوجائیں گی،عمران خان

دبئی....وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک تھامگر بدقسمتی سے ترقی کی رفتار برقرار نہیں رکھ سکا ۔ماضی میں ٹیکس کا پیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں پرخرچ ہوتا رہا۔ پاکستان کو بہت اوپر لے کر جانا چاہتا ہوں۔ وقتی مشکلات جلد ختم ہو جائیں گی۔ اتوار کو ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں بھی اس طرح کی کانفرنس ہورہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ترقی کی بنیاد ہی بہتر طرز حکمرانی ہے۔ خیرات میں ہم بہت آگے اور ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں۔ جب لوگ اتنے اچھے ہیں تو ٹیکس کیوں ادا نہیں کرتے۔ اس کی وجہ لوگوں کا حکمرانوں پر عدم اعتماد ہے۔ کرپشن سے ٹیکس کا پیسہ چوری ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات مشکل ہیں مگرضروری ہیں۔ جب آپ شکست مان لیتے ہیں تب ہی آپ کو شکست ملتی ہے۔جب آپ اصلاحات کرتے ہیں تو لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔معاشی اصلاحات کررہے ہیں۔ سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔ سرمایہ کاروں سے کہتا ہوں کہ یہ وقت ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا۔ سرمایہ کار اس بہترین موقع کو ضائع نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان سے تعاون کو سراہتے ہیں۔ بر آ مدات میں اضا فہ ، در آ مدات میں کمی اور مالیاتی خسارہ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ غیر ملکی سر ما یہ کا رو ں کےلئے آ سا نیا ں پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی پہلی فلا حی ریا ست مد ینہ میں قا ئم کی گئی۔ ر یا ست مد ینہ میں قا نو ن کی حکمرا نی تھی۔ ریا ست مد ینہ میں معمر افراد کی مدد کی جا تی تھی۔ انہوںنے کہا کہ مو سمیا تی چیلنجز کا سا منا کر نے کےلئے در خت لگا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ قوموں کی تاریخوں میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔پاکستانی قوم مضبوط ، پرعزم اور مخیر ہے۔عوام کو جو ابدہ نظا م ہی بہتر ین طر ز حکو مت ہے۔عمران خان نے کہا کہ سمجھدار قیادت ہمیشہ مواقع سے فائدہ اٹھا کر قوم کو ترقی دیتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں حکومت آئی ہے جو سرمایہ کاری کا فروغ چاہتی ہے۔سرمایہ کاری ہوگی تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
 

شیئر: