Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”تبلیغی جماعت“ دعوت کے بہانے دہشت گردتیار کر رہی ہے، مشیر وزیر

جدہ۔۔۔ مشیر وزیر اسلامی امور ڈاکٹر محمد الفیفی نے خبردار کیا ہے کہ تبلیغی جماعت دعوت کے بہانے دہشت گرد تیار کر رہی ہے۔ یہ خطرات میں الاخوان سے کسی طرح کم نہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ دہشت گرد تنظیموں کے متعدد قائدین تبلیغی جماعت کے پروردہ ہیں۔ تبلیغی جماعت کے لوگ اس ملک کے وفادار نہیں ہوتے جہاں وہ رہ رہے ہوتے ہیں بلکہ اپنے رہنماﺅں کی سنتے ہیں۔ یہ ریاست کے اندر ریاست قائم کئے رکھتے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ عام ذہن یہ ہے کہ تبلیغی جماعت سیاست میں دخل نہیں دیتی۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کا پورا طریقہ کار ہی سیاست پر منحصر ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ عام لوگ اس سے واقف نہیں۔ تبلیغی جماعت کے بانی نے ایک خطبے میں اپنے پیروکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا " اگر آپ لوگ اپنے گھروں پر حکومت نہیں کرسکتے ، ان کا نظام نہیں چلا سکتے تو مسلم ممالک پر حکمرانی کیسے کرسکتے ہو؟ " اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ارباب کے اہداف کافی زیادہ ہیں ، یہ مستقبل میں غلبے کیلئے اجتماعات کرتے ہیں۔ ڈاکٹر الفیفی نے عکاظ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لوگ دوحہ میں اپنا اڈہ قائم کئے ہوئے ہیں۔ ان کے رہنما نے مصر میں الاخوان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ قہوہ خانوں میں بیٹھنے والے لوگوں کو الاخوان کا حامی بنا دیں گے۔ انہوں نے تبلیغی جماعت سے نمایاں ترین متاثرین کے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان میں بہت سارے نام شامل ہیں۔ تیونس میں النہضہ جماعت کے سربراہ راشد الغنوشی کہتے ہیں کہ فرانس کی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ۔ وہاں میری ملاقات تبلیغی جماعت کے ایک قافلے سے ہوئی اور میں نے ان کا دامن تھام لیا۔ انور السادات کے قتل میں ملوث عبود الزمر بھی احمد الریسونی کا تربیت یافتہ تھا۔ الریسونی مسلم علماء کی دہشت گرد عالمی تنظیم کا سربراہ ہے۔ 

شیئر: