زندہ ٹڈیوں کی تھیلی50ریال میں
مکہ مکرمہ ۔۔۔ مقدس شہر مکہ مکرمہ کی ایک مشہور جامع مسجد کے سامنے ٹڈیوں کی ایک تھیلی 50ریال میں فروخت کی جانے لگی۔ ٹڈیاں فروخت کرنے والے یہ آواز لگا رہے ہیں کہ ہم زندہ ٹڈیاں فروخت کررہے ہیں جو چاہے50ریال میں زندہ ٹڈیوں کی تھیلی لیجائے۔ مقامی شہریوں کے بچے بھی اس خرید و فروخت میں دلچسپی لیتے ہوئے پائے گئے۔ وہ وہاں موجود اپنے والدین سے درخواست کرکے کہ ہمیں بھی زندہ ٹڈیوں کی تھیلیاں دکھائی جائیں گود میں چڑھ کر ٹڈیوں کی تھیلیاں دیکھتے رہے۔ تقریباً ایک ہفتے سے مکہ مکرمہ ریجن میں ٹڈی دل کی یلغار چل رہی ہے او رمقامی حکام ان کے سدباب کیلئے دواﺅں کا چھڑکاﺅ تیز کئے ہوئے ہیں۔