لکھنؤ: پرینکا کاروڈ شوختم، قافلہ صدر دفتر پہنچ گیا
لکھنؤ۔۔۔ راہول اور پرینکا گاندھی کاروڈ شوشام تقریباً5بجے لکھنؤ میں پارٹی صدر دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔حضرت گنج میں پہنچنے پر اندرانگر کے ایس پی پانڈے کی3سالہ بیٹی مشٹھی کو پرینکا نے ہجوم سے بلاکر گود میں اٹھالیا جس پر مجمع نے زوردار تالیاں بجاکر پرینکا کی اپنائیت اور ممتا کی داددی۔کانگریس صدر راہو ل گاندھی ، جیوترادتیہ سندھ اور راج ببر نے لال باغ پہنچنے پر شرماٹی اسٹال کی چائے نوش کی ۔ریلی کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ ہمار ہدف ریاست میں حکومت قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کا کوئی دِل ہے تو وہ اتر پردیش ہے۔ ذرائع کے مطابق پرینکا لکھنؤ کے 4روزہ دورے پر ہیں۔ وہ روزانہ 13گھنٹے تک پارٹی مسائل اور دیگر امور نمٹاتی رہیں گی۔12فروری کو پرینکا گاندھی موہن لال گنج اور دوپہر بعد اناؤ کے پارٹی کارکنان سے ملاقات کرینگی۔دوپہر کو کھانے کے بعد وارانسی، گورکھپور، کوشامبی، پھول پور ، الٰہ آباد ،چندولی ، غازی پور ، دھورہرا اور لکھنؤ کے کارکنان سے میٹنگ کرینگی۔13فروری کو بارہ بنکی ، قیصر گنج ،بہرائچ ، بانس گاؤں ، دیوریا، ڈومریا، کشی نگر، سنت کبیر نگر ،مہراج گنج، فیض آباد، سراوستی ، گونڈااور بستی کے رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کرینگی۔14فروری کو پرینکا سیتا پور ، سلیم پور ، گھوسی ، اعظم گڑھ ، لال گنج، مچھلی شہر ، جونپور، رابرٹس گنج، مرزا پور، بھدوہی، امبیڈکر نگر ، بلیااور مشرکھ کے کارکنان سے ملاقات کرینگی۔