Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو ایم 9 اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری

مئیزو کمپنی کے اسمارٹ فون ایم 9 کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ فون میں میٹالک فریم ، ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور نوچ ڈسپلے دیا جائے گا۔اسمارٹ فون میں 6.2 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 675 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔فون کی پشت پر 48 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا سیکنڈری سنسر شامل کیا جائے گا۔سیلفی کے لیے 20 میگا پکسل کے کیمرے کو فرنٹ پر جگہ دی جائے گی۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3900 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔فون کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: