کابل۔۔۔افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی 93برس کی عمر میں کابل میں انتقال کر گئے ۔وہ 1992 میں سابقہ سوویت یونین کی افواج کے افغانستان سے انخلا اور کمیونزم کی حامی حکومت کے خاتمے کے بعد بننے والی حکومت کے پہلے صدر تھے۔ اْن کے دورِ صدارت کے ترجمان نے مجددی کے انتقال کی تصدیق کی۔ افغانستان میں سابقہ سوویت یونین کی افواج کے دس سالہ قیام کے دوران صبغت اللہ مجددی اعتدال پسند گوریلا سرگرمیوں میں مصروف رہے تھے۔انہیں ان سرگرمیوں کے لیے امریکی حمایت بھی حاصل رہی تھی۔ اْن کے سیاسی و گوریلا گروپ کے بعض اراکین سابق افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت میں شامل تھے۔