ریاض۔۔۔ مساجد کی کے فلاحی ادارے کے اعزازی سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ ریاض دمام شاہراہ پر ایک مسجد 90 ہزار افراد کے عطیات سے تیار کرلی گئی۔ عطیات ایس ایم ایس کے ذریعے جمع ہوئے۔ اس پر 18 لاکھ ریال خرچ ہوئے۔ افتتاح 10 جمادی الثانی 1440ھ بروز جمعہ ہوگا۔ یہ شاہراہوں پر قائم کی جانے والی آٹھویں مسجد ہے۔