ریاض۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعلان کیا ہے کہ سعودائزیشن کی پابندی کرنے والے نجی ادارے 19 فروری تک فیسیں واپس لینے کی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ وزارت نے فیس کی واپسی کے استحقاق والی کمپنیوں کو فیس کی واپسی کے مطالبے کی شرائط سے بھی آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وہی ادارے فیس کی واپسی کا استحقاق رکھتے ہیں جن کی سجل تجاری موثر ہو اور پلاٹینم یا ہائی گرین، یا مڈل گرین یا معمولی گرین کے نطاق میں 52 ہفتے گزار چکے ہوں۔ جبکہ یلو یا ریڈ نطاق والے وہ ادارے جو گرین یا ہائی گرین نطاق میں آنے کے آرزومند ہوں وہ گرین نطاق کی شرائط پر 52 ہفتے تک برقرار ہوں۔ فیسیں ادا کرنے والے ادارے بینکوں میں اپنے اکاﺅنٹ کی تفصیلات بھی دینے کے پابند ہوں گے۔ وزارت نے درخواست دینے کا طریقہ کار بھی جاری کردیا ہے۔