نئی دہلی۔۔۔بھوجپوری فلموں کی مایہ ناز اداکارہ اور گلوکارہ اکشرا سنگھ کے پروگراموں میں ان کے مداحوں کی دیوانگی اکثر دیکھنے میں آتی ہے۔اکشرا کے ایک شومیں مداحوں کا دیوانہ پن اُس وقت پاگل پن میں تبدیل ہوگیا جب شائقین نے پروگرام کے دوران پتھر اؤ شروع کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مداحوں کی بھیڑ کو کنٹرول کیا۔ اس دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا۔واضح ہو کہ دیو سوریہ نمائش میں اکشرا کے گانوں کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کیلئے تیار کئے گئے خیمے میں گنجائش سے زیادہ افراد جمع ہوگئے جہاں نوجوانوں کی بڑی تعدادنے سیٹ نہ ملنے پر ہنگامہ برپا کردیا۔مشتعل ہجوم نے کرسیاں توڑ ڈالیں۔پولیس نے لاٹھی چارج کرکے حالات پر قابو پایااور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ہنگامہ برپا دیکھ کر ایس ڈی او ڈاکٹر پردیپ کمار نے اکشرا سنگھ کا پروگرام روک دیا اور لوگوں سے واپس جانے کی اپیل کی۔ایس پی ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -بیوی نے کیا خود کو آگ کے حوالے،شوہر فون پر کمنٹری کرتا رہا