Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منہ سے لہسن پیاز کی بو زائل کرنے کے طریقے

لہسن پیاز سلاد کی صورت میں کھایا جائے یا چٹنی کی صورت میں ، کئی گھنٹے تک منہ سے اس کی بو نہیں جاتی ۔ یہ بو نہ صرف کھانے والے کو خود محسوس ہوتی ہے بلکہ پاس بیٹھنے والا بھی اس سے کراہیت محسوس کرتا ہے جو  کہ شرمندگی کا باعث بنتی ہے ۔ 
منہ سے لہسن پیاز کی بو دور کرنے کے لیے دودھ  ایک بہترین عنصر ہے ۔ اس میں شامل مرکبات منہ سے  بدبو کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ لہسن پیاز کھانے کے فورا بعد ایک گلاس دودھ پی لیا جائے تو یہ منہ سے آنے والی بو کو ختم کر دیتا ہے ۔ 
سونف الائچی بھی منہ سے بو کو زائل کرنے کے لیے بہترین ہیں ۔ انہیں بطور ماؤتھ فریشنر استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ  انسانی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں اور نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتے ہیں ۔ 
لہسن پیاز کھانے کے بعد اگر شوگر فری چیونگم چبائی جائے تو یہ بھی منہ سے بدبو کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ 
منہ سے لہسن پیاز کی بو ختم کرنے کا نہایت آسان طریقہ یہ ہے کہ کھانے کے بعد نیم گرم پانی پی لیا جائے ۔ یہ جراثیم کش بھی ہے اور سانسوں کو بھی مہکاتا ہے ۔ 
لیموں  پانی کا استعمال بھی منہ سے لہسن پیاز  کی بو ختم کرنے کا ایک اور ذریعہ ہے ۔ یہ  منہ میں  بد بو کا سبب بننے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے  اور سانسوں کو  تروتازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے .

شیئر: