Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21سالہ کیڈٹ ملٹری اکیڈمی میں مردہ پائی گئی

سینڈہرسٹ ۔۔۔ سینڈہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں ایک 21سالہ کیڈٹ لڑکی کی نعش ملی ہے۔جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے خودکشی کی ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق وہ رات گئے ہاسٹل واپس آئی تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اس نے نشہ کررکھا ہے۔ ڈیوٹی آفیسر کی سرزنش شاید 21سالہ نامعلوم کیڈٹ کو بہت زیادہ بری لگی تھی اور اسی لئے اس نے خودکشی کا فیصلہ کیا۔ وزارت دفاع نے بھی واقعہ کی تصدیق کردی ہے او رکہا ہے کہ کیڈٹ کی لاش اس کے کمرے سے ملی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کسی شبینہ پارٹی میں زیادہ وقت گزارنے سے واپسی پر اکیڈمی کے ذمہ دار اس سے سخت ناراض تھے اور مقررہ وقت پر اپنے بیرک میں نہیں پہنچ سکی تھی۔ اس طرح ڈسپلن کی سخت خلاف ورزی ہوئی۔تھمز پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مرنے والی کیڈ ٹ کا تعلق برطانیہ سے تھا یا سمندر پار کسی دوسرے ملک سے۔
 

شیئر: