Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیف کو 19سال قید

لندن۔۔۔ 20سالہ شیف مارٹن جانسن نامی شخص کو عدالت نے اپنی سوتیلی بیٹی ایرن کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کا مجرم قرار دیدیا ہے اور 19سال کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔ قانونی اعتبار سے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج نے قاتل کو عمر قید کی سزا سنائی تاہم عمر قید کی سزاﺅں میں عرصے بعد قیدی کے اچھے رویئے کے پیش نظر سزا میں کمی کی جاتی ہے اسی نکتہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے عدالت نے احتیاط کے طور پر اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھ دیئے کہ بہرحال اسے کم سے کم 19برس جیل میں گزارنے پڑیں گے۔ سماعت کے دوران جج نے مجرم کو انتہائی سفاک اور بزدل قرار دیا اور اس بات پرحیرت کا اظہار کیا کہ ا س نے بیٹی کو مارنے کیلئے کتنا وحشیانہ طریقہ اختیار کیا گھا۔ استغاثہ کے بیان کے مطابق اس نے پہلے ایک سالہ بچی کو پکڑ کر پوری قوت سے جھنجھوڑا اور اسکے بعد یکے بعد دیگرے کئی مکے مار کر اسے ہلاک کیا۔ کہا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت بچی کی دیکھ بھال مارٹن ہی کیا کرتا تھا۔ بچی اس تشدد سے بالکل بے جان ہوگئی تھی مگر ظالم باپ اسی حالت میں اسے گھر میں چھوڑ کر باہر چلا گیا تھا اور پھر بچی دم توڑ گئی تھی۔ شیفلڈ چلڈرن اسپتا ل نے مردہ بچی کے معائنے کے بعد بتایا کہ مرنے والی بچی کی آنکھوں سے خون رس رہا تھا۔ پورا ا منہ پھول چکا تھا اور دماغ پر بھی چوٹ آئی تھی۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب بچی چندہفتوں بعد اپنی دوسری سالگرہ منانے والی تھی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچی کی ماں جو کہ مبینہ طور پر واقعہ کے وقت کام پر تھی اپنی بیٹی کی موت پر گم صم اور حیران و ششدر ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ کوئی شخص ایسی بھولی بھالی بچی پر کس طرح ایسے تشدد کرسکتا ہے اور اسے ہلاک کرسکتا ہے۔
 

شیئر: