Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر انڈیا کے طیارے میں آیاٹوائلٹ کا پانی ، مسافروں کو ہوئی پریشانی

نئی دہلی۔۔۔ایئر انڈیا کے طیارے میں اس وقت مسئلہ پیدا ہوگیا جب پرواز لندن ایئر پورٹ سے دہلی کیلئے روانہ ہوئی۔ پرواز کے تھوڑی دیر بعد اکنامک کلاس میں ٹوائلٹ کا پانی آنا شروع ہوگیاجس سے بدبو پھیل گئی۔فضائی میزبانوں نے اکنامک کلاس میں بیٹھے مسافروں کو دوسرے حصے میں جانے کی ہدایت دی۔پانی سے بھرے حصے کی صفائی کے بعد اسے کمبل اور ٹشو پیرسے ڈھنک دیااور طیارے کی فضا خوشگوار بنانے کیلئے پرفیومزچھڑکے گئے۔ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں قائم ٹوائلٹ کی بائیں جانب کی نالی میں تولیہ پھنسا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس میں پانی بھر کر ابل پڑا ۔ ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ اس کا اصل سبب مسافروں کی جانب سے برتی جانیوالی لاپروائی تھی ۔ کیبن کرو نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ اگر ٹوائلٹ میں تولیہ ڈالا گیا تو نکاسی آب کی نالی بند ہوسکتی اورپرواز کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایئر انڈیا میں مستقل سفر کرنیوالوں نے بتایا کہ ایئر لائنز میں ایک بڑا مسئلہ سیٹ کے پیچھے نصب تفریحی اسکرینوں کا بھی ہے جو عموماً عالمی پروازوں میں کام نہیں کرتیں جبکہ اب زیادہ تر انٹر نیشنل ایئر لائنز وائی فائی کی سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -مودی حکومت نے 5سال تک پورے ملک کو گمراہ کیا،سونیاگاندھی

شیئر: