دہلی: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 29گاڑیاں کارروائی میں مصروف
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
نئی دہلی۔۔۔نئی دہلی کے نارائن تجارتی علاقے میں واقع پرفیوم اورپیپر کارڈ فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی 29ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردیں۔آگ اتنی شدید ہے کہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پرفیوم اورپیپرمصنوعات تیار کرنیوالی فیکٹری میں آگ بھڑکتی جارہی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گفٹ آئٹم تیار کرنے والی یہ انتہائی مشہور کمپنی ہے جسے 1979ء میں مول چند نے قائم کی تھی۔فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔ اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے آتشزدگی کے اسبا ب جاننے کی کوششیں شروع کردیں۔واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ 3روز سے مسلسل آتشزدگی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔
٭قرول باغ کے ہوٹل میں آتشزدگی :
منگل کو دہلی میں قرول باغ کے ارپت ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 17افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔
٭پچھم پوری میں 300جھگیاں جل کر راکھ:
بدھ کودہلی کے پچھم پوری علاقے میں تقریباً300جھگیاں جل کر راکھ ہوگئیں جس میں 400سے زائد افراد کھلے آسمان تلے آگئے۔اس واقعہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی۔