Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ پانڈیچری کا انوکھا احتجاج؟

پانڈیچری ۔۔۔پانڈیچری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی اور لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ گزشتہ شب وزیر اعلیٰ اپنے وزراء کے ہمراہ سیکریٹریٹ کی عمارت کے باہر ہی سو گئے۔ان کا مطالبہ ہے کہ مفت چاول تقسیم اسکیم سمیت 39سرکاری منصوبوں کی لیفٹیننٹ گورنر منظوری دیں۔کانگریس اور ڈی ایم کے کے رکن اسمبلی بھی سیکریٹریٹ عمارت کے باہر احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے۔وزیر اعلیٰ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غریب ، بے سہارا اور ضرورتمندوں کی فلاح و بہبود کیلئے سرکاری اسکیموں پر عملدرآمد کی منظوری نہیں دی جارہی ۔ انہوں نے اپنے معاون وزراء کے ہمراہ سیاہ لباس زیب تن کرکے احتجاجاً سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا شروع کردیا۔وزیر اعلیٰ نارائن سامی اور ان کے وزراء نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک زیر التوا اسکیموں کے نفاذ کی اجازت نہیں ملتی دھرنا اسی طرح جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 29گاڑیاں کارروائی میں مصروف

شیئر: