Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس کی بھر پور تیاری ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد... دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستانی جاسوس کمانڈر کلبھوشن کیس میں پاکستان کی بھرپور تیاری ہے۔پاکستانی بڑا وفد ہیگ میں کلبھوشن کیس کی سماعت میں شرکت کرےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں وزارتِ قانون وزارتِ خارجہ اور دیگر وزارتوں سے نمائندے شامل ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وفد کی قیادت اٹارنی جنرل کریں گے۔ عالمی عدالت انصاف میں پیش کرنے کے لئے پاکستان نے مضبوط اور جامع مقدمہ تیار کیا ہے۔ دریں اثناءکلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف میں 18 فروری سے شروع ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق پہلے دن ہندکے دلائل ہوں گے۔ 19 فروری کو پاکستان اپنے دلائل دے گا۔ ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف مقدمے کی سماعت کے بعد 3 سے 4 ماہ میں فیصلہ سنائےگا۔

شیئر: