واشنگٹن...وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحدی دیوار کی فنڈنگ کے معاملے پر ’قومی ایمرجنسی‘ کا اعلان کرنے والے ہیں۔ایک بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ حکومتی شٹ ڈاون کو ختم کرنے کے لئے بارڈر سیکیورٹی بل پر تو دستخط کر دیں گے مگر سرحدی دیوار کے اپنے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اب وہ کانگر یس کو بائی پاس کر کے دیوار کی تعمیر کے لئے فوجی فنڈز کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس دیوار کی تعمیر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب کی مہم کا اہم وعدہ تھا۔۔وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دیوار کی تعمیر، باردڑ سیکیورٹی اور ملک کی حفاظت کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایمرجنسی سمیت ایک اور ایگزیکٹو قدم اٹھایا جائے گا تاکہ بارڈر کے پار قومی سلامتی اور انسانی بحران کو روکا جا سکے ۔ماہرین کے مطابق قومی ایمرجنسی کو صورت میں امریکی صدر کو خصوصی اختیارات حاصل ہو جائیں گے جس کے بعد وہ سیاسی عمل کو پس پشت ڈال سکتے ہیں۔ وہ فوج اور ناگہانی آفات کے لئے مختص بجٹ میں سے دیوار کی تعمیر کے لئے پیسے لے سکتے ہیںتاہم اس بارے میں بحث جاری ہے کہ کیا امریکہ کی جنوبی سرحد پر ایسے ہنگامی حالات ہیں جن سے ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔