Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی پلوامہ حملے کی مذمت‘ ہند کا الزام مسترد

اسلام آباد:  کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد ہند کی جانب سے الزام عائد کرنے کی پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت نے خودکش حملے کا تعلق جوڑنے پر ہند کا الزام مسترد کردیا ہے۔
دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے پر تشویش ہے اور دنیا کے کسی بھی حصے میں پرتشدد کارروائی کی پاکستان ہمیشہ مذمت کرتا ہے، تاہم بغیر تحقیقات کے پاکستان سے تعلق جوڑنے کی ہند کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 44 بھارتی فوجی مارے اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر: