گلوکار رچرڈ گیئر 69 برس کی عمر میں والد بن گئے
ہالی وڈ کے امریکی گلوکار رچرڈ گیئر 69 سال کی عمر میں دوسری بار والد بن گئے۔رچرڈ گیئر کے ہاں 19 سال کے وقفے کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی۔ اس سے قبل ان کے ہاں 2000 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔رچرڈ گیئر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ان کی تیسری اہلیہ 35 سالہ الینجندرا سلوا سے ہوئی، جن سے انہوں نے 2018 میں شادی کی تھی۔الیجندرا سلوا سے قبل رچرڈ گیئر کی 2 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔رچرڈ گیئر نے پہلی شادی 1991 میں سپر ماڈل کنڈی کرافورڈ سے کی تھی جو محض 4 سال تک ہی چل سکی۔ایوارڈ یافتہ اداکار رچرڈ گیئر نے دوسری شادی اداکارہ کرے لوول سے کی، جن سے انہیں 2000 میں بیٹا ہوا۔رچرڈ گیئر کی دوسری شادی بھی 2013 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اداکار نے اسپینش اداکارہ الیجندرا سلوا سے شادی کی تھی۔