Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمے میں مبتلا معتمرین کوائف بیلٹ باندھیں، وزارت صحت

ریاض۔۔۔ سعودی وزارت صحت نے دمے میں مبتلا معتمرین سے کہا ہے کہ وہ اپنے کوائف پر مشتمل ہاتھ میں بیلٹ باندھنے کا ا ہتما م کریں۔ وزارت نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا کہ دمے میں مبتلا افراد عمرہ کے سفر پر نکلتے وقت دمے کا اسپرے ہمراہ رکھیں۔ سفر سے قبل اپنے معالج سے رجوع کریں۔ سفر میں آرام کا خاص دھیان رکھیں۔ اژدہام سے دور رہیں۔ اسپرے سے کام نہ بننے پر اسپتالوں کے ایمرجنسی شعبہ سے رجوع کریں۔ دوسری جانب کیلیفورنیا کی یونیورسٹی یو ایس سی کے 40 اسکالرز نے بتایا ہے کہ دمے میں مبتلا بچے مٹاپے سے پیدا ہونے والا صحت خطرات اور وزن کے عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ دمے سے بچوں میں مٹاپے سمیت متعدد بیماریاں جنم لے لیتی ہیں۔ اسکالرز نے 20 ہزار سے زیادہ مریضوں کو اس میں شامل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عام بچوں کے مقابلے میں دمے میں مبتلا بچے مٹاپے کا شکار 66 فیصد زیادہ پائے گئے۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ تنفس کے نظام میں خرابی سے دوچار افراد ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کا اہتمام کریں اور لوگوں کے بتائے ہوئے نسخوں پر کان نہ دھریں۔ 
 

شیئر: