غیر ملکی سرمایہ کار ووٹ دے سکتے ہیں؟
جدہ ۔۔۔۔ یہاں ایوان صنعت و تجارت کی انتخاباتی کمیٹی کے سربراہ یحییٰ عزان نے بتایا ہے کہ انتخابات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں ، فلاحی انجمنوں اور وقف اداروں کو ووٹ دینے کا حق ہے۔یہ کسی بھی امیدوار مرد یا خاتون کو ووٹ دینے کے مجاز ہیں۔ جس کے پاس سجل تجاری ہو وہ ووٹ دے سکتا ہے۔ اس سلسلے میں مرد و زن کے درمیان کوئی امتیاز نہیں۔ ووٹنگ کے مقررہ وقت کے دوران ہر سجل تجاری کا مالک ووٹ دے سکتا ہے۔ انتخابی کمیٹی نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔