Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذورشالو نے ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلیا

جے پور۔۔۔راجستھان کے ضلع ناگور کے رہنے والے ڈاکٹر محمد شالوکو پولیوکی بیماری حوصلے پست نہ کرسکی۔ دونوں پیروں سے معذور ہونے کے باوجودانہوں نے اپنے عزم اور حوصلے سے کام لیتے ہوئے ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کی اور پوسٹ گریجویٹ کے امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی۔ ناگور کے علاقے مکرانہ کے رہنے والے محمدشالو نے 2011ء میں میڈیکل ٹیسٹ پاس کرکے اجمیر کے کالج سے ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کالج سے ہی شعبہ اطفال میں بطور جونیئر ریذیڈنٹ 8ماہ تک کیاکام کیا۔اس کے بعد دہلی کے آر ایم ایل اسپتال میں ایک سال خدمات انجام دیں۔اس کے بعد شالو نے( این ای ای ٹی)پوسٹ گریجویٹ امتحان پاس کیا ۔محمد شالو نے کہا کہ ڈاکٹر بننے کا خواب میں نے پورا کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن 1997ء میں ترمیمی بل کے مطابق 80فیصد جسمانی معذو ر نوجوان کو ایم بی بی ایس کی تعلیم کے قابل قرارنہیں دیا جاتا، جو افسوسناک ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بیٹی اغوا کرنے کے الزام میں بی جے پی رہنماسمیت 3گرفتار

شیئر: