دوران ڈرائیونگ چائے پینا خلاف ورزی؟
ریاض ۔۔۔ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل عبداللہ البسامی نے بتایا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران چائے پینا ٹریفک خلاف ورزی نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک شخص ناظرین کو ایک ایس ایم ایس دکھا رہا ہے جس میں تحریر ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران چائے پینے کے باعث اس پر 900ریال کا جرمانہ آیا ہے۔ البسامی نے بتایا کہ یہ ایس ایم ایس من گھڑت ہے۔ حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ ڈرائیونگ کے دوران چائے پینے پر کوئی جرمانہ نہیں۔