Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفالت کا نظام ختم کرنے کا مطالبہ

ریاض۔۔۔ قانونی مشیر سلطان العنزی نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی حکومت کفالت کا نظام منسوخ کردے۔اس کی بدولت سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے خاتمے میں بڑی مدد ملے گی۔ العنزی نے توجہ دلائی کہ سعودی کی جانب سے غیر ملکی کی کفالت ہی انہیں غیر قانونی تجارت پر پردہ ڈالنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔ غیر ملکی ،کفالت نظام کے بہانے سعودی کفیل سے وہ سہولتیں حاصل کرلیتے ہیں جو سعودی شہریوں کا حصہ ہیں۔ اسکے لئے وہ چند سکے سعودی کفیل کو دیدیتے ہیں۔ العنزی خلیجی چینل ”روتانا“ کے معروف پروگرام ”یاھلا“ میں مہمان کی حیثیت سے اظہارخیال کررہے تھے۔
 

شیئر: