Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈ: ریلوے لائن پر بم دھماکہ،2مال گاڑیاں تباہ

دھنباد۔۔۔دھنباد ڈویژن کے رائے کھلاری اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر بم دھماکے کا واقعہ پیش آیاجس میں اس روٹ پر آنے جانے والے 2مال گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔گاڑیوں کے ڈرائیور اورمعاون ڈرائیورشدید زخمی ہوگئے۔سی آئی سی سیکشن پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل کردی گئی۔دھنبادکے ڈی آر ایم سمیت ڈویژن کے متعدد افسران سمیت پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔بم اسکواڈکے دستے جائے وقوعہ کے معائنے میں مصروف ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے دھماکے میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  --لٹیری دلہن اہل خانہ کو بیہوش کرکے زیورات لوٹ کر فرار

شیئر: