Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارانسی:وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں 3383کروڑکے منصوبوں کا افتتاح

نئی دہلی۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی آج دورے پر وارانسی پہنچے جہاں انہوں نے 3382کروڑ روپے کی لاگت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نے بنارس کے ڈیریکا میں ڈیزل سے بجلی میں تبدیل کئے جانے والے انجن کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیااور ہومی بھابھی کینسر سینٹر ، بی ایچ یو میں کینسر سینٹر، گوئیٹھاں،ڈبلیو ٹی پی سمیت تقریباً39منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔وارانسی کے قزاق پورہ میں آر او بی سمیت تقریباً214کروڑ روپے کے سیاحتی و ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔بعدازاں مذہبی مقامات کے سربراہوں سے ملاقات کی جہاں ٹرسٹ کی جانب سے وزیر اعظم کو اعزاز سے نواز ا گیا۔انہوں نے روہنیا علاقے کے اوڑھے گاؤں میں عوامی جلسے سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے ریاستی و مرکزی حکومتوں کی فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ وارانسی میں ڈیزل لوکوموٹیو ورکس (ڈی ایل ڈبلیو) احاطے میں تقریب منعقد کی گئی جہاں وزیر اعظم نے معذورو ں سے بات چیت کی۔
مزید پڑھیں:- - -- -جھارکھنڈ: ریلوے لائن پر بم دھماکہ،2مال گاڑیاں تباہ

شیئر: