پی ایس ایل کی براہ راست کوریج کیلئے نئی کمپنی حاضر
شارجہ: پلوامہ حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ کی براہ راست نشریات دکھانے سے ہندوستانی کمپنی کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے براہ راست نشریات اور پروڈکشن کے حقوق نئی کمپنی کو دے دیئے ہیں۔پی سی بی نے مشہور ہندوستانی تاجر مکیشن امبانی کی کمپنی آئی ایم جی ریلائنس کو پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق دیئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 4 کے بقیہ میچز کے لئے بلٹز اینڈ ٹرانز گروپ کے کنسورشیم کو براہِ راست نشریات اور پروڈکشن کے حقوق دیئے ہیں۔ بلٹز اس وقت پاکستان میں پی سی بی کا براڈ کاسٹ پارٹنر ہے جبکہ ٹرانز گروپ ایونٹ مینجمنٹ پارٹنر ہے۔ بلٹز اور ٹرنز گروپ شارجہ سے براہ راست کوریج کرے گا۔یہ گروپ پہلے بھی کرکٹ میچز کی کوریج کر چکے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں