Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر: 16گھنٹے جدوجہد کے بعدبورویل سے بچہ باہر نکال لیا گیا

نئی دہلی۔۔۔مہاراشٹر کے علاقے پونے میں6سالہ بچہ کھیلتے ہوئے200فٹ گہرے بورویل میں گرگیا جس سے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس( این ڈی آر ایف ) کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بچے کو نکالنے کی کارروائی شروع کردیں۔ 16گھنٹے جدوجہد کے بعد امدادی ٹیموں کو بچے کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔بتایا جارہا ہے کہ بچہ بورویل میں 10فٹ گہرائی میں جاکر پھنس گیاتھا۔امدادی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر بورویل کے بازو دوسرا گڑھا کھودا اور بچے کو زندہ سلامت باہر نکال لیا۔بچے کو دیکھ کر والدین کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے اور وہاں موجود لوگوں نے امدادی ٹیموں کی کوششوں کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -بے قابو ٹرک دکان میں جاگھسا، باپ بیٹے سمیت3 ہلاک

شیئر: