Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نژاد امریکی شہری کیلئے اعزاز

واشنگٹن ... پاکستان نژاد امریکی شہری اور انسانی حقوق کے کارکن فیض شاکر کو امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنی صدارتی مہم کا کمپین منیجر مقررکردیا ۔فیض شاکر 2020 کے الیکشن کیلئے کسی صدارتی امیدوار کے کمپین منیجر بننے والے پہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی امریکن ہیں۔ تارک وطن پاکستانی والدین کے گھر پیدا ہونے والے فیض شاکر امریکن سول لبرٹیز یونین کے سیاسی ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ان کی یونین انسانی حقوق کے معاملات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کافی ٹف ٹائم دیتی ہے۔ بالخصوص امیگریشن کے معاملات پر فیض شاکر کی تنظیم نے ٹرمپ کے خلاف بھرپور مزاحمت کی ہے۔فیض شاکر اس سے قبل ڈیموکریٹک سینیٹر ہیری ریڈ کے سینئر مشیرکے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ وہ ٹرمپ کی سب سے بڑی مخالف نینسی پلوسی کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔2016 میں امریکہ کے صدارتی انتخاب کے پہلے ہی مرحلے میں برنی سینڈرز صدارتی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے خواہاں تھے لیکن آخری مقابلے میں ہیلری کلنٹن سے ہار گئے تھے۔ انہیں 46 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ ہیلری کلنٹن 54 فیصد حمایت کے ساتھ ٹرمپ کے مقابلے میں اتری تھیں۔
 

شیئر: