Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلکسی ایس 10 سیریز کی مزید تفصیلات لیک

سامسنگ کمپنی اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فون سیریز گلیکسی ایس 10 کو چند روز میں ہی متعارف کرانے والی ہے۔ فون سے متعلق لیکس سامنے آنے کا سلسلہ عرصے سے جاری ہے ۔ اب ان اسمارٹ فونز کی قیمتوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔ کمپنی کا اسمارٹ فون گیلکسی ایس 10 پلس دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا فون ہوگا۔ فون کی قیمت دو لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہو گی ۔ گلیکسی ایس 10 کے تین مختلف ورژن متعارف کرائے جائیں گے۔ 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے تک ہو گی۔اسمارٹ فونز کو بیس فروری کو لانچ کیا جائے گا اور آٹھ مارچ سے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -جیونی ایف 205 پرو اسمارٹ فون لانچ

شیئر: