Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے ساحل پر سائیکل سوار خواتین

جدہ۔۔۔500سعودی خواتین نے سمندر کے ساحل پر سائیکل کے ذریعے مارچ کرکے مقامی معاشرے کی نئی روایت قائم کردی۔عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں جدہ کے ساحل پر نئے منصوبے نافذ کئے گئے جس کی وجہ سے مقامی شہریوں کو مختلف سرگرمیوں کے مواقع حاصل ہوگئے۔اس صورتحال نے سعودی خواتین کو نیا حوصلہ دیا۔ 500سے زیادہ خواتین نے سائیکل ٹیم تشکیل دی اور جدہ کے ساحل پر سائیکل اسپورٹس پروگرام شروع کردیا۔ماضی میں اس کی توقع نہیں کی جاسکتی تھی کہ خواتین ساحل پر سائیکل چلائیں تاہم گزشتہ دنوں گاڑیوں کی ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد یہ سب کچھ نہ صرف یہ کہ ممکن ہوگیا بلکہ معاشرے کا معمول بھی بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -جرمانے کی 30فیصد رقم مل سکتی ہے!

شیئر: