Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلب میں گرم کپڑے لینے کے لیے کوپن تقسیم

’کوپن کے ذریعہ منتخب دکانوں سے اپنی پسند کے گرم کپڑے لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے شام کے شہر حلب کے زلزلے متاثرین میں گرم کپڑے لینے کے لیے کوپن تقسیم کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کوپن کے ذریعہ منتخب دکانوں سے اپنی پسند کے گرم کپڑے لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
کنگ سلمان سینٹرنے کہا ہے کہ ’زلزلے سے متاثر 1909 افراد کو گرم کپڑے لینے کے لیے کوپن دیئے گئے ہیں‘۔
دوسری طرف کنگ سلمان سینٹر نے شام کے شہر السویدا میں 160 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’متاثرہ خاندانوں میں 160 بوری چاول، 160 بوری آٹا اور 160 غذائی پیکٹ تقسیم کیا گیا ہے‘۔

شیئر: