Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرا دیا

شارجہ: پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے ہرادیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا 159 رنز کا ہدف پشاور زلمی کیلئے خواب ثابت ہوا اور زلمی کی پوری ٹیم نہ چاہتے ہوئے بھی 19.4اوورز میں 146 رنز پر پویلین واپس چلی گئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیاجو کارگر ثابت نہ ہوا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 158 رنز بنائے، این بیل نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 6 چوکے بھی شامل تھے، رونچی نے 21،صاحبزادہ فرحان نے 15،حسین طلعت صفر،ڈیلپورٹ 29، آصف علی 13 ، شاداب خان 6 اور پٹیل 5 رنز بنا سکے۔پشاور زلمی کے کامیاب بولر سمین گل رہے انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کی،حسن علی نے 2، جبکہ وہاب ریاض ،عمید آصف اور پولارڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی خوبصورت بولنگ کی بدولت زلمی کے بلے باز ابتدا ءسے ہی دباو میں آگئے اور وقفے قفے سے پویلین واپس جاتے رہے، پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ان کی اننگز ٹیم کے کام نہ آئی۔پولارڈ کے سوا کوئی بیٹسمین زیادہ مزاحمت نہ کرسکا، کامران اکمل 7، امام الحق 18،ملان ایک، عمرامین 14، ڈاوسن 21،کپتان ڈیرن سیمی 11، وہاب ریاض 20 اور عمید آصف صفر پر آوٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ہیٹ ٹرک اورڈیبیو کرنے والے محمد موسیٰ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف نے 2، پٹیل اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کا یہ ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ تھا، دونوں ٹیموں نے 2،2 کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: