لندن...انگلش کرکٹر این بیل نے کہا ہے انگلینڈ کی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کی چیمپیئن بنتی نظر آرہی ہے۔ دونوں میچوں کی کامیابی نے واضح کردیا ہے کہ وہ فیورٹ کی دوڑمیں بھی پہلے نمبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ کہ انگلش ٹیم نے ابھی حقیقی کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ا نہوں نے کہا مجھ سمیت بہت سے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ انگلینڈ یہ ٹورنامنٹ جیت لے گا۔ابتدائی دونوں میچوں میں اس نے ہدف کا تعاقب اور دفاع کرکے کھیل پر اپنی گرفت ثابت کردی جبکہ میزبان ٹیم نے ابھی اپنا حقیقی کھیل پیش بھی نہیں کیا جس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ اس نے اگلے میچوں میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائی جانی ہے۔ٹیم نے دونوں کامیابیاں مکمل برتری کے ساتھ حاصل کی ہیں جس سے اس کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔