کامران اکمل اور وہاب ریاض انفرادی کارناموں کیلئے بے چین
دبئی: پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کے جاری ایڈیشن کے دوران لیگ میں اپنے ایک ہزار رنز اور فاسٹ بولر وہاب ریاض وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کیلئے بے چین ہیں۔ دوسری جانب اس ایڈیشن میں لیگ میچوں کی سنچری بھی مکمل ہوجائے گی۔ کامران اکمل کے کھاتے میں 929رنز ہیں۔ انہیں ہزار رنز کے لئے مزید 71رنز کی ضرورت ہے جبکہ وہ ایک چھکا لگا کر چھکوں کی نصف سنچری بھی مکمل کریں گے ۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے ہی وہاب ریاض کو وکٹوں کی نصف سنچری کے لئے صرف2 شکار کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم اور لاہور قلندرز کے اوپنر فخرزمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نے اسٹار کھلاڑی میں تبدیل کیا اور پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں بھرپور فارم حاصل کر ونگا۔ ہے۔لاہور قلندر ز میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی آمد سے مڈل آرڈر مضبوط ہوا ہے، محمد حفیظ اور حارث سہیل کے ساتھ مل کر ٹیم کی گزشتہ ناکامیوں کا ازالہ کر نے کی کوشش کرونگا ۔پی ایس ایل 4کے دوران 27 فروری کو دبئی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈکا میچ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کا 100 واں میچ ہوگا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں